(۷۷۶۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو وَأَبُوبَکَرٍ الْقَاضِی قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو عُتْبَۃَ حَدَّثَنَا بَقِیَّۃُ بْنُ الْوَلِیدِ عَنْ بَحِیرِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِیکَرِبَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : ((إِنَّ اللَّہَ یُوصِیکُمْ بِأُمَّہَاتِکُمْ ، ثُمَّ یُوصِیکُمْ بِآبَائِکُمْ ، ثُمَّ یُوصِیکُمْ بِالأَقْرَبِ فَالأَقْرَبِ))۔ قَالَ الْمِقْدَامُ وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : ((مَا أَطْعَمْتَ نَفْسَکَ وَوَلَدَکَ وَزَوْجَکَ وَخَادِمَکَ فَہُوَ صَدَقَۃٌ))۔ [صحیح۔ أخرجہ ابن ماجہ]
(٧٧٦٦) مقدام بن معد یکرب (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا کہ اللہ تعالیٰ تمہیں تمہاری ماؤں کے حق میں وصیت کرتے ہیں، پھر والدوں کے حق میں، پھر اس کے بعد جو زیادہ قریبی رشتہ دار ہیں، ان کے حق میں وصیت کرتے ہیں۔ مقدام کہتے ہیں : میں نے یہ بھی سنا : جو تو نے خود کھایایا اپنے بیٹے اور اپنی بیوی کو کھلایایا اپنے خادم کو کھلایا یہ سب صدقہ ہے۔