(۷۹۹۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ
(ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ الْمِہْرَجَانِیُّ بِہَا أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِیعِ قَالاَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَعْمَرِ بْنِ حَزْمٍ أَنَّ أَبَا یُونُسَ مَوْلَی عَائِشَۃَ أَخْبَرَہُ عَنْ عَائِشَۃَ : أَنَّ رَجُلاً جَائَ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- یَسْتَفْتِیہِ وَعَائِشَۃُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا تَسْمَعُ مِنْ وَرَائِ الْبَابِ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ تُدْرِکُنِی الصَّلاَۃُ وَأَنَا جُنُبٌ فَأَصُومُ۔ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((وَأَنَا تُدْرِکُنِی الصَّلاَۃُ وَأَنَا جُنُبٌ فَأَصُومُ))۔ فَقَالَ : لَسْتَ مِثْلَنَا قَدْ غَفَرَ اللَّہُ لَکَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِکَ وَمَا تَأَخَّرَ فَقَالَ : ((وَاللَّہِ إِنِّی لأَرْجُو أَنْ أَکُونَ أَخْشَاکُمْ لِلَّہِ وَأَعْلَمَکُمْ بِمَا أَتَّقِی))۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ بْنِ سَعِیدٍ۔ [صحیح۔ انظر قبلہ ]
(٧٩٩٠) سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ ایک شخص نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور وہ فتویٰ طلب کررہا تھا اور میں دروازے کے پیچھے سے سن رہی تھی۔ اس نے کہا : اے اللہ کے رسول ! نماز کا وقت ہوجاتا ہے اور میں جنبی ہوں تو کیا میں روزہ رکھوں تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے بھی نماز آلیتی ہے اور میں جنبی ہوتا ہوں اور میں روزہ رکھتا ہوں تو اس نے کہا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہماری طرح تو نہیں ہیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے تو اللہ نے پہلے گناہ معاف کردیے ہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ کی قسم ! میں چاہتا ہوں کہ تم سب سے زیاد ہ اللہ سے ڈرنے والاہوں اور میں زیادہ جانتا ہوں کہ میں جس قدر متقی ہوں۔