(۸۱۵) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو الْمُسْتَمْلِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ حُجْرٍ حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ عَنْ کُرَیْبٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ حَدَّثَتْنِی خَالَتِی مَیْمُونَۃُ قَالَتْ : أَدْنَیْتُ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ -غُسْلَہُ مِنَ الْجَنَابَۃِ ، فَغَسَلَ کَفَّیْہِ مَرَّتَیْنِ أَوْ ثَلاَثًا ، ثُمَّ أَدْخَلَ کَفَّہُ الْیُمْنَی فِی الإِنَائِ فَأَفْرَغَ بِہَا عَلَی فَرْجِہِ فَغَسَلَہُ بِشِمَالِہِ ، ثُمَّ ضَرَبَ بِشِمَالِہِ الأَرْضَ فَدَلَکَہَا دَلْکًا شَدِیدًا ، ثُمَّ تَوَضَّأَ وُضُوئَ ہُ لِلصَّلاَۃِ ، ثُمَّ أَفْرَغَ عَلَی رَأْسِہِ ثَلاَثَ حَفَنَاتٍ مِلْئَ کَفَّیْہِ ، ثُمَّ غَسَلَ سَائِرَ جَسَدِہِ ، ثُمَّ تَنَحَّی عَنْ مَقَامِہِ ذَلِکَ ، فَغَسَلَ رِجْلَیْہِ ثُمَّ أَتَیْتُہُ بِالْمِنْدِیلِ فَرَدَّہُ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَلِیِّ بْنِ حُجْرٍ۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم ۳۱۷]
(٨١٥) سیدنا ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ مجھ کو میری خالہ میمونہ (رض) نیبیان فرمایا کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے غسل کا پانی آپ کی قریب رکھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی ہتھیلیاں دو یا تین مرتبہ دھوئیں، پھر اپنی دائیں ہتھیلی کو برتن میں داخل کیا اور اس کے ساتھ اپنی شرم گاہ پر پانی ڈالا، پھر اس کو اپنے بائیں ہاتھ سے دھویا، پھر اپنا بائیں ہاتھ زمین پر سختی سے رگڑا، پھر نماز جیسا وضو کیا، پھر اپنے سر پر تین چلو بھرکے ڈالے، پھر اپنے سارے جسم کو دھویا، پھر اس جگہ سے الگ ہوگئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے پاؤں کو دھویا ، پھر میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس رومال لے کر آئی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو واپس کردیا۔