(۸۱۴۹) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو الْفَضْلِ : مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ ہَاشِمٍ الْعَبْدِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ یَعْنِی ابْنَ صَالِحٍ عَنْ رَبِیعَۃَ بْنِ یَزِیدَ قَالَ حَدَّثَنِی قَزَعَۃُ قَالَ : أَتَیْتُ أَبَا سَعِیدٍ وَہُوَ مَکْثُورٌ عَلَیْہِ فَلَمَّا تَفَرَّقَ النَّاسُ عَنْہُ قُلْتُ : إِنِّی لاَ أَسْأَلُکَ عَمَّا سَأَلَکَ ہَؤُلاَئِ ۔ أَسْأَلُکَ عَنِ الصَّوْمِ فِی السَّفَرِ؟ فَقَالَ : سَافَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- إِلَی مَکَّۃَ وَنَحْنُ صِیَامٌ فَنَزَلْنَا مَنْزِلاً فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِنَّکُمْ قَدْ دَنَوْتُمْ مِنْ عَدُوِّکُمْ وَالْفِطْرُ أَقْوَی لَکُمْ))۔ فَکَانَتْ رُخْصَۃً۔ مِنَّا مَنْ صَامَ وَمِنَّا مَنْ أَفْطَرَ ، ثُمَّ نَزَلْنَا مَنْزِلاً آخَرَ فَقَالَ: ((إِنَّکُمْ مُصَبِّحُوا عَدُوِّکُمْ وَالْفِطْرُ أَقْوَی لَکُمْ فَأَفْطِرُوا))۔ فَکَانَتْ عَزْمَۃً فَأَفْطَرْنَا ، ثُمَّ قَالَ : لَقَدْ رَأَیْتُنَا نَصُومُ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- بَعْدَ ذَلِکَ فِی السَّفَرِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَہْدِیٍّ۔ [صحیح۔ انظر قبلہ]
(٨١٤٩) ابو سعید فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مکہ کی طرف سفر کیا اور ہم روزے سے تھے، ہم منزل پر اترے تو رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم دشمن کے قریب ہوچکے ہیں اور افطار کرنا قوت کا باعث ہوگا اور یہ رخصت تھی تو ہم میں سے وہ بھی تھے جنہوں نے روزہ رکھا اور بعضوں نے افطار کیا۔ پھر ہم دوسری منزل پر اترے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک تم دشمن پر صبح کرنے والے ہو اور افطار کرنا قوت کا باعث ہوگا، سو تم افطار کرلو۔ یہ عظیمت تھی ، سو ہم نے افطار کرلیا۔ پھر انھوں نے فرمایا کہ تو نے ہمیں دیکھا کہ ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ سفر میں روزہ رکھا کرتے تھے۔