hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 8153

.

سنن البيهقي

8153
Sunan Al Bayhaqi
(۸۱۵۰) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْحِیرِیُّ فِی آخَرِینَ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ سُمَیٍّ مَوْلَی أَبِی بَکْرٍ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- أَمَرَ النَّاسَ فِی سَفَرِہِ عَامَ الفَتْحِ بِالْفِطْرِ وَقَالَ : ((تَقُوَّوْا لِعَدُوِّکُمْ))۔ وَصَامَ النَّبِیُّ -ﷺ- قَالَ أَبُو بَکْرٍ یَعْنِی ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ - قَالَ الَّذِی حَدَّثَنِی : لَقَدْ رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- بِالْعَرْجِ یَصُبُّ فَوْقَ رَأْسِہِ الْمَائَ مِنَ الْعَطَشِ أَوْ مِنَ الْحَرِّ فَقِیلَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ طَائِفَۃً مِنَ النَّاسِ صَامُوا حِینَ صُمْتَ فَلَمَّا کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِالْکَدِیدِ دَعَا بِقَدَحٍ فَشَرِبَ فَأَفْطَرَ النَّاسُ۔ [صحیح۔ ابوداؤد]
(٨١٥٠) ابی بکر بن عبدالرحمن کسی صحابی (رض) سے سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فتح کے سال سفر میں لوگوں کو افطار کرلینے کا حکم دیا اور فرمایا : دشمن کے لیے قوت حاصل کرو اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے روزہ رکھا اور ابن عبدالرحمن (رض) نے کہا : جس نے مجھے حدیث بیان کی، اس نے کہا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عرج مقام پر دیکھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے سر پر پانی بہا رہے تھے ، اس کی وجہ سے یا گرمی کی وجہ سے۔ تو کہا گیا : اے اللہ کے رسول ! ایک جماعت نے روزہ رکھا ہے، جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے روزہ رکھا تھا جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کدید مقام پر پہنچے تو پیالہ منگوایا اور پی لیا تو لوگوں نے بھی افطار کرلیا۔