hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 8233

.

سنن البيهقي

8233
Sunan Al Bayhaqi
(۸۲۳۰) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو بَکْرِ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَی حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ قَالَ قَرَأْتُ عَلَی الْفُضَیْلِ عَنْ أَبِی حَرِیزٍ : فِی امْرَأَۃٍ مَاتَتْ وَعَلَیْہَا صَوْمٌ قَالَ حَدَّثَنِی عِکْرِمَۃُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : أَتَتِ امْرَأَۃٌ النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ أُمِّی مَاتَتْ وَعَلَیْہَا صَوْمُ خَمْسَۃَ عَشَرَ یَوْمًا۔ قَالَ : ((أَرَأَیْتِ لَوْ أَنَّ أُمَّکِ مَاتَتْ وَعَلَیْہَا دَیْنٌ أَکُنْتِ قَاضِیَتَہُ))۔ قَالَتْ : نَعَمْ قَالَ : ((اقْضِی دِینَ أُمِّکِ))۔ وَہِیَ امْرَأَۃٌ مِنْ خَثْعَمٍ۔ قَالَ الْبُخَارِیُّ وَقَالَ أَبُو حَرِیزٍ حَدَّثَنِی عِکْرِمَۃُ فَذَکَرَہُ۔ قَالَ الشَّیْخُ وَرَوَاہُ بُرَیْدَۃُ بْنُ حُصَیْبٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی الصَّوْمِ وَالْحَجِّ جَمِیعًا۔ [صحیح۔ اخرجہ ابن خزیمہ]
(٨٢٣٠) عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ ایک عورت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئی کہ میری ماں فوت ہوگئی ہے اور اس کے پندرہ روزے تھے ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر اس پر قرض ہوتا تو کیا تو ادا کرتی ؟ اس نے کہا : جی ہاں ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنی ماں کا قرض ادا کر۔ یہ خثعم کی عورت تھی۔
شیخ نے نقل فرمایا بریدہ بن حصیب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روزے اور حج دونوں کے بارے میں نقل فرماتے ہیں سلمان بن برید ہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے کہا : ایک مہینے کے روزے ۔ سو اس حدیث سے میت کی طرف سے روزے رکھنے کا جوا ز ہے۔ امام شافعی نے اپنی پرانی کتاب میں کہا : جو میت کی طرف سے روزہ رکھنے کے متعلق فرمایا : اگر اس کی طرف سے ثابت ہو تو جیسے حج کیا جاسکتا ہے۔ روزہ بھی رکھا جاسکتا ہے۔ لیکن نئی کتاب میں جو ہے تو ان سے پوچھا گیا تو فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک کو دوسرے کی طرف سے روزے کا حکم دیا۔