(۸۳۴۵) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُکْرَمٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنَا شُعْبَۃُ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَبِی أَیُّوبَ عَنْ جُوَیْرِیَۃَ بِنْتِ الْحَارِثِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : دَخَلَ عَلَیَّ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَأَنَا صَائِمَۃٌ فَقَالَ : ((صُمْتِ أَمْسِ؟))۔ قَالَتْ : لاَ قَالَ : ((تَصُومِینَ غَدًا؟))۔ قَالَتْ : لاَ قَالَ : ((فَأَفْطِرِی))۔
أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ شُعْبَۃَ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری]
(٨٣٤٥) جویریہ بنت حارث (رض) بیان کرتی ہیں کہ جمعہ کے دن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے پاس آئے تو میں روزے سے تھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو نے کل روزہ رکھا تھا۔ انھوں نے کہا : نہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : آنیوالی کل کا روزہ رکھے گا ؟ انھوں نے کہا : نہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پھر تو افطار کردے۔