hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 8369

.

سنن البيهقي

8369
Sunan Al Bayhaqi
(۸۳۶۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ بْنِ الْحَسَنِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِیٍّ الأَبَّارُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ الْجَوَّازُ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ قَالَ سَمِعْنَاہُ مِنْ صَالِحِ بْنِ أَبِی الأَخْضَرِ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ : أَصْبَحْتُ أَنَا وَحَفْصَۃُ صَائِمَتَیْنِ فَأُہْدِیَ لَنَا طَعَامٌ وَالطَّعَامُ مَحْرُوصٌ عَلَیْہِ فَأَکَلْنَا مِنْہُ وَدَخَلَ عَلَیْنَا النَّبِیُّ -ﷺ- فَابْتَدَرَتْنِی حَفْصَۃُ وَکَانَتْ بِنْتَ أَبِیہَا فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَصْبَحْنَا صَائِمَتَیْنِ فَأُہْدِیَ لَنَا طَعَامٌ فَأَکَلْنَا مِنْہُ فَتَبَسَّمَ النَّبِیُّ -ﷺ- وَقَالَ : ((صُومَا یَوْمًا مَکَانَہُ))۔ قَالَ سُفْیَانُ : فَسَأَلُوا الزُّہْرِیَّ وَأَنَا شَاہِدٌ فَقَالُوا : ہُوَ عَنْ عُرْوَۃَ قَالَ لاَ۔ [ضعیف۔ النسائی]
(٨٣٦٦) سیدہ عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں کہ میں نے اور حفصہ (رض) نے روزے کی حالت میں صبح کی اور ہمیں کھانے کا ہدیہ پیش کیا گیا اور کھانا بھی پرکشش تھا ۔ سو ہم نے اس میں سے کھا لیاتو ہمارے پاس نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) داخل ہوئے تو حفصہ (رض) نے سوال کرنے میں مجھ سے پہل کی اور وہ اپنے باپ کی بیٹی تھی اور کہا : اے اللہ کے رسول ! ہم نے روزے کی حالت میں صبح کی تو ہمیں کھانا دیا گیا اور ہم نے اس میں سے کھالیا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسکرادیے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کے عوض ایک دن کا روزہ رکھنا۔