(۸۸۴۶) حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْعَلَوِیُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شُعَیْبٍ الْبَزْمَہْرَانِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنِی إِبْرَاہِیمُ بْنُ طَہْمَانَ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَۃَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّہُ أَخْبَرَہُ أَنَّ حَفْصَۃَ زَوْجَ النَّبِیِّ -ﷺ- أَخْبَرَتْہُ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- أَمَرَنَا أَنْ نَحِلَّ عَامَ حَجَّۃِ الْوَدَاعِ فَقَالَتْ لَہُ حَفْصَۃُ : وَمَا یَمْنَعُکَ یَا رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- أَنْ تَحِلَّ۔ قَالَ : ((إِنِّی لَبَّدْتُ رَأْسِی وَقَلَّدْتُ ہَدْیِی وَلَسْتُ أَحِلُّ حَتَّی أَنْحَرَ ہَدْیِی))۔
وَکَذَلِکَ رَوَاہُ شُعَیْبُ بْنُ أَبِی حَمْزَۃَ عَنْ نَافِعٍ لَمْ یَذْکُرَا فِیہِ الْعُمْرَۃَ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔[صحیح۔ ابھی ابھی گزری ہے۔]
(٨٨٤٦) سیدہ حفصہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حجۃ الوداع کے موقع پر ہمیں حلال ہونے کا حکم دے دیا تو میں نے آپ سے کہا کہ آپ کو کیا چیز مانع ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حلال نہیں ہو رہے ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے سر کو لیپ دیا ہے اور قربانی کو بار ڈالا ہے اور جب تک میں قربانی نحر نہ کرلوں، حلال نہیں ہوسکتا۔