hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 90

.

سنن البيهقي

90
Sunan Al Bayhaqi
(۹۱) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ بْنِ أَحْمَدَ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ ابْنُ الأَعْرَابِیُّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ ہِشَامٍ یَعْنِی ابْنَ حَسَّانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: لَمَّا رَمَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-الْجَمْرَۃَ وَنَحَرَ ہَدْیَہُ نَاوَلَ الْحَلاَّقَ شِقَّہُ الأَیْمَنَ فَحَلَقَہُ ، فَنَاوَلَہُ أَبَا طَلْحَۃَ ، ثُمَّ نَاوَلَہُ شِقَّہُ الأَیْسَرَ فَحَلَقَہُ ، وَأَمَرَہُ أَنْ یَقْسِمَ بَیْنَ النَّاسِ۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ فِی الصَّحِیحِ عَنِ ابْنِ أَبِی عُمَرَ عَنْ سُفْیَانَ وَقَالَ فِی آخِرِ الْحَدِیثِ:ثُمَّ دَعَا أَبَا طَلْحَۃَ الأَنْصَارِیَّ فَقَالَ: اقْسِمْہُ بَیْنَ النَّاسِ۔ وَأَخْرَجَ الْبُخَارِیُّ بَعْضَ مَعْنَاہُ مِنْ حَدِیثِ ابْنِ عَوْنٍ عَنِ ابْنِ سِیرِینَ۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم ۳۲۶]
(٩١) حضرت انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جمرہ میں رمی کی اور اپنی قربانی کا جانور ذبح کیا۔ پھر اپنے سر کی دائیں جانب حجام کے سامنے کی، حجام نے اس کو مونڈ دیا۔ پھر وہ ابو طلحہ (رض) کو دے دیے۔ پھر بائیں جانب اس کے سامنے کی تو اس نے اسے بھی مونڈ دیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابو طلحہ کو حکم دیا کہ انھیں لوگوں میں تقسیم کر دے۔
(ب) صحیح مسلم والی حدیث کے آخر میں یہ الفاظ ہیں : پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابو طلحہ انصاری (رض) کو بلایا اور فرمایا : اسے لوگوں میں تقسیم کر دے۔