(۹۶۵۵) أَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی أَخْبَرَنَا حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّحِیمِ بْنِ مُنِیبٍ حَدَّثَنَا الْفَزَارِیُّ
(ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنِی ہَارُونُ بْنُ یُوسُفَ أَبُو أَحْمَدَ بْنُ زِیَادٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عُمَرَ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ عَنْ عَاصِمٍ عَنِ الشَّعْبِیِّ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : سَقَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ مِنْ زَمْزَمَ فَشَرِبَ وَہُوَ قَائِمٌ قَالَ عَاصِمٌ فَحَلَفَ عِکْرِمَۃُ مَا کَانَ یَوْمَئِذٍ إِلاَّ عَلَی بَعِیرٍ۔ وَفِی رِوَایَۃِ عَبْدِ الرَّحِیمِ وَقَالُوا قَالَ عِکْرِمَۃُ : وَاللَّہِ مَا کَانَ إِلاَّ عَلَی نَاقَۃٍ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ مَرْوَانَ بْنِ مُعَاوِیَۃَ الْفَزَارِیِّ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۵۶۶]
(٩٦٥٥) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو زمزم پلایا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھڑے ہو کر پیا۔
عکرمہ نے قسم کھا کر فرمایا کہ اس روز رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اونٹ پر سوار تھے۔ عبدالرحیم کی روایت میں ہے اور انھوں نے کہا کہ عکرمہ فرماتے ہیں : اللہ کی قسم ! رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس دن اونٹنی پر ہی تھے۔