hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 9727

.

سنن البيهقي

9727
Sunan Al Bayhaqi
(۹۷۲۲)أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِی وَأَبُو عِمْرَانَ التُّسْتَرِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحَجَّاجِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا أَیُّوبُ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ لَمَّا قَدِمَ یَعْنِی مَکَّۃَ أَبَی أَنْ یَدْخُلَ الْبَیْتَ وَفِیہِ الآلِہَۃُ قَالَ فَأَمَرَ بِہَا فَأُخْرِجَتْ قَالَ فَأَخْرَجُوا صُورَۃَ إِبْرَاہِیمَ وَإِسْمَاعِیلَ فِی أَیْدِیہِمَا الأَزْلاَمُ قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ : قَاتَلَہُمُ اللَّہُ أَمَا وَاللَّہِ لَقَدْ عَلِمُوا أَنَّہُمَا لَمْ یَسْتَقْسِمَا بِہَا قَطُّ ۔ قَالَ فَدَخَلَ الْبَیْتَ فَکَبَّرَ فِی نَوَاحِیہِ وَلَمْ یُصَلِّ فِیہِ۔ ہَذَا لَفْظُ حَدِیثِ أَبَی عِمْرَانَ وَحَدِیثُ الْقَاضِی مُخْتَصَرٌ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ دَخَلَ الْبَیْتَ فَکَبَّرَ فِی نَوَاحِیہِ ثُمَّ نَزَلَ وَلَمْ یُصَلِّ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبَی مَعْمَرٍ عَنْ عَبْدِ الْوَارِثِ۔ وَالْقَوْلُ قَوْلُ مَنْ قَالَ صَلَّی لأَنَّہُ شَاہِدٌ وَالَّذِی قَالَ لَمْ یُصَلِّ لَیْسَ بِشَاہِدٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۵۲۴]
(٩٧٢٢) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب مکہ آئے تو انھوں نے بیت اللہ میں اس وقت تک داخل ہونے سے انکار کردیا جب تک اس میں بت رکھے ہیں، آپ نے حکم دیا اور ان بتوں کو نکالا گیا تو وہاں سے ابراہیم اور اسماعیل (علیہ السلام) کے بت بھی نکلے جن کے ہاتھوں میں قسمت آزمائی کے تیر تھے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ ان کو ہلاک کرے، اللہ کی قسم ! یہ لوگ جانتے ہیں کہ انھوں نے کبھی ان کے ساتھ قسمت آزمائی نہیں کی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیت اللہ میں داخل ہوئے ، اس کے کونوں میں تکبیر کہی اور اس میں نماز نہیں پڑھی۔ یہ ابو عمران کی حدیث کے الفاظ ہیں اور قاضی کی حدیث مختصر ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیت اللہ میں داخل ہوئے، ان کے کونوں میں تکبیر کہی ، پھر اترے اور نماز نہیں پڑھی۔
اور درست بات اسی کی ہے جس نے یہ کہا ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز پڑھی ہے، کیوں کہ وہ شاہد ہے اور جس نے یہ کہا ہے کہ آپ نے نماز نہیں پڑھی وہ گواہ نہیں ہے۔