hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 9780

.

سنن البيهقي

9780
Sunan Al Bayhaqi
(۹۷۷۵)أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحُسَیْنِ حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا وَرْقَائُ عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ عَنْ مُجَاہِدٍ قَالَ : الرَّفَثُ الْجِمَاعُ وَالْفُسُوقُ الْمَعَاصِی وَلاَ جِدَالَ فِی الْحَجِّ یَقُولُ : لَیْسَ ہُوَ شَہْرٌ یُنْسَأُ قَدْ تَبَیَّنَ الْحَجُّ لاَ شَکَّ فِیہِ وَذَلِکَ أَنَّہُمْ کَانُوا فِی الْجَاہِلِیَّۃِ یُسْقِطُونَ الْمُحَرَّمَ ثُمَّ یَقُولُونَ صَفَرٌ بِصَفَرٍ وَیُسْقِطَونَ شَہْرَ رَبِیعٍ الأَوَّلِ ثُمَّ یَقُولُونَ شَہْرُ رَبِیعٍ بِشَہْرِ رَبِیعٍ۔ قَالَ الشَّیْخُ : اخْتَلَفُوا فِی حَجِّ أَبِی بَکْرٍ الصِّدِّیقِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَبْلَ حَجِّ النَّبِیِّ -ﷺ ہَلْ کَانَ فِی ذِی الْقَعْدَۃِ أَوْ فِی ذِی الْحِجَّۃِ فَذَہَبَ مُجَاہِدٌ إِلَی أَنَّہُ وَقَعَ فِی ذِی الْقَعْدَۃِ وَذَہَبَ بَعْضُہُمْ إِلَی أَنَّہُ وَقَعَ فِی ذِی الْحِجَّۃِ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابن شیبہ ۱۳۲۲۶]
(٩٧٧٥) ابو نجیح حضرت مجاہد (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ الرفث سے مراد جماع ہے ” الفسوق “ سے مراد نافرمانی ہے اور ایام حج میں جھگڑا نہیں۔ فرماتے ہیں کہ یہ ایسا مہینہ نہیں جس کو مقدم اور موخر کریں ، بلکہ حج کا مہینہ واضح ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں۔ یہ اس وجہ سے تھا کہ وہ محرم کے مہینہ کو ویسے گرا دیتے تھے یعنی ساقط کردیتے۔ پھر وہ کہتے : صفر تو صفر کے بدلے میں ہے اور کبھی ماہ ربیع الاول کو ساقط کردیتے اور ربیع الثانی کا نام دے دیتے۔
شیخ فرماتے ہیں : نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حج سے پہلے حضرت ابوبکر صدیق (رض) کے حج کے بارے میں اختلاف ہے کہ انھوں نے ذی قعدہ یا ذی الحجہ میں حج کیا ہے۔ مجاہد فرماتے ہیں کہ ذی القعدہ میں انھوں نے حج کیا جب کہ بعض کے نزدیک ذوالحجہ ہی میں حج کیا گیا۔