hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 9784

.

سنن البيهقي

9784
Sunan Al Bayhaqi
(۹۷۷۹)أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ : عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو : إِسْمَاعِیلُ بْنُ نُجَیْدٍ السُّلَمِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْعَبْدِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ : أَنَّہُ بَلَغَہُ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ وَعَلِیُّ بْنُ أَبِی طَالِبٍ وَأَبَا ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ تَعَالَی عَنْہُمْ سُئِلُوا عَنْ رَجُلٍ أَصَابَ أَہْلَہُ وَہُوَ مُحْرِمٌ بِالْحَجِّ فَقَالُوا : یَنْفُذَانِ لِوَجْہِہِمَا حَتَّی یَقْضِیَا حَجَّہُمَا ثُمَّ عَلَیْہِمَا الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ وَالْہَدْیُ۔ وَقَالَ عَلِیُّ بْنُ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : فَإِذَا أَہَلاَّ بِالْحَجِّ عَامَ قَابِلٍ تَفَرَّقَا حَتَّی یَقْضِیَا حَجَّہُمَا۔ [ضعیف جداً۔ ذکرہ مالک ۸۵۴]
(٩٧٧٩) امام مالک (رض) فرماتے ہیں : انھیں خبر ملی کہ حضرت عمر بن خطاب، حضرت علی بن ابی طالب اور حضرت ابوہریرہ (رض) سے ایک آدمی کے متعلق سوال کیا گیا جس نے حج کے احرام کی حالت میں اپنی بیوی سے مجامعت کرلی تھی تو انھوں نے فرمایا : یہ دونوں اپنی حالت پر ہی رہیں گے۔ یہاں تک کہ حج کو مکمل کرلیں، لیکن آئندہ سال ان پر دوبارہ حج کرنا لازم ہے اور قربانی کرنا بھی اور حضرت علی بن ابی طالب (رض) فرماتے ہیں : جب وہ آئندہ سال حج کا تلبیہ کہیں گے تو حج مکمل کرنے تک ایک دوسرے سے جدا رہیں گے۔