(۹۷۸۰)أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ أَبُو الشَّیْخِ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ : إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو یَعْنِی الأَوْزَاعِیَّ عَنْ عَطَائٍ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ تَعَالَی عَنْہُ قَالَ فِی مُحْرِمٍ بِحَجَّۃٍ أَصَابَ امْرَأَتَہُ یَعْنِی وَہِی مُحْرِمَۃٌ قَالَ : یَقْضِیَانِ حَجَّہُمَا وَعَلَیْہِمَا الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ مِنْ حَیْثُ کَانَا أَحْرَمَا وَیَفْتَرَقَانِ حَتَّی یُتِمَّا حَجَّہُمَا۔
قَالَ وَقَالَ عَطَائٌ وَعَلَیْہِمَا بَدَنَۃٌ إِنْ أَطَاعَتْہُ أَوِ اسْتَکْرَہَہَا فَإِنَّمَا عَلَیْہِمَا بَدَنَۃٌ وَاحِدَۃٌ۔
[ضعیف۔ جامع التحصیل، ص ۲۳۷]
(٩٧٨٠) عطاء حضرت عمر بن خطاب (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ میاں بیوی دونوں احرام کی حالت میں مجامعت کرلیں تو وہ دونوں حج کو پورا کریں گے، لیکن آئندہ سال دوبارہ حج کریں، جہاں سے انھوں نے احرام باندھا تھا اور دونوں جدا رہیں گے جب تک وہ حج کو مکمل نہ کرلیں۔
عطاء فرماتے ہیں کہ اگر عورت نے اطاعت کی یا وہ مجبور ہوئی تب بھی دونوں میاں بیوی پر ایک قربانی ہے۔