hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 9787

.

سنن البيهقي

9787
Sunan Al Bayhaqi
(۹۷۸۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ زَکَرِیَّا أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ حَدَّثَنَا جَدِّی مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَیْمَۃَ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ حُجْرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا حُمَیْدٌ عَنْ أَبِی الطُّفَیْلِ : عَامِرِ بْنِ وَاثِلَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ: فِی رَجُلٍ وَقَعَ عَلَی امْرَأَتِہِ وَہُوَ مُحْرِمٌ قَالَ: اقْضِیَا نُسُکَکُمَا وَارْجِعَا إِلَی بَلَدِکُمَا فَإِذَا کَانَ عَامُ قَابِلٍ فَاخُرْجَا حَاجَّیْنِ فَإِذَا أَحْرَمْتُمَا فَتَفَرَّقَا وَلاَ تَلْتَقِیَا حَتَّی تَقْضِیَا نُسُکَکُمَا وَأَہْدِیَا ہَدْیًا۔ وَرَوَاہُ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ عَنْ أَبِی الطُّفَیْلِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِی ہَذِہِ الْقِصَّۃِ ثُمَّ أَہِلاَّ مِنْ حَیْثُ أَہْلَلْتُمَا أَوَّلَ مُرَّۃٍ۔ [ضعیف]
(٩٧٨٢) ابوطفیل عامر بن واثلہ حضرت ابن عباس (رض) سے ایک شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو حالت احرام میں اپنی بیوی سے مجامعت کرلیتا ہے کہ وہ دونوں حج کے مناسک پورے کر کے اپنے شہر کو واپس پلٹیں، لیکن آئندہ سال دوبارہ حج کے لیے نکلیں، جب دونوں احرام باندھ لیں تو پھر ایک دوسرے سے حج کے پورا کرنے اور قربانی کرنے تک ملاقات نہ کریں۔
(ب) ابوطفیل حضرت ابن عباس (رض) سے اس قصہ کے بارے میں نقل فرماتے ہیں کہ پھر وہ وہاں سے تلبیہ کہیں جہاں سے انھوں نے پہلی مرتبہ کیا تھا۔