(۹۷۸۴)وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَۃُ عَنْ أَبِی بِشْرٍ قَالَ سَمِعْتُ رَجُلاً مِنْ بَنِی عَبْدِ الدَّارِ قَالَ: أَتَی رَجُلٌ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عَمْرٍو فَسَأَلَہُ عَنْ مُحْرِمٍ وَقَعَ بِامْرَأَتِہِ فَلَمْ یَقُلْ شَیْئًا قَالَ فَأَتَی ابْنَ عَبَّاسٍ فَذَکَرَ ذَلِکَ لَہُ فَقَالَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عَمْرٍو: إِنْ یَکُنْ أَحَدٌ یُخْبِرُہُ فِیہَا بِشَیْئٍ فَابْنُ عَمِّ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ قَالَ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : یَقْضِیَانِ مَا بَقِیَ مِنْ نُسُکِہِمَا فَإِذَا کَانَ قَابِلٌ حَجَّا فَإِذَا أَتَیَا الْمَکَانَ الَّذِی أَصَابَا فِیہِ مَا أَصَابَا تَفَرَّقَا وَعَلَی کُلِّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا ہَدْیٌ أَوْ قَالَ عَلَیْہِمَا الْہَدْیُ قَالَ أَبُو بِشْرٍ فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لِسَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ فَقَالَ : ہَکَذَا کَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ یَقُولُ۔[صحیح]
(٩٧٨٤) ابوبشر فرماتے ہیں کہ میں نے بنو عبدالدار قبیلہ کے ایک آدمی سے سنا کہ ایک آدمی عبداللہ بن عمرو (رض) کے پاس آیا، اس نے محرم آدمی کے متعلق پوچھا جو اپنی بیوی سے مجامعت کرلیتا ہے تو انھوں نے کچھ جواب نہ دیا۔ وہ ابن عباس (رض) کے پاس آیا تو عبداللہ بن عمر (رض) نے فرمایا : اگر اس کے بارے میں کچھ بتادیں تو وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چچا کے بیٹے ہیں، راوی بیان کرتے ہیں کہ ابن عباس (رض) نے فرمایا : وہ حج کے باقی مناسک ادا کریں لیکن آئندہ سال دوبارہ حج کریں، لیکن جب اس جگہ آئیں جہاں پر ان سے گناہ سر زد ہوا تھا تو وہاں سے جدا ہوجائیں اور ان دو میں سے ہر ایک پر قربانی ہے یا فرمایا : ان دونوں پر قربانی لازم ہے۔ ابو بشر فرماتے ہیں کہ میں نے سعید بن جبیر سے بیان کیا تو وہ کہنے لگے : ابن عباس (رض) بھی ایسے ہی فرماتے تھے۔