HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

12154

(۱۲۱۴۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ عِیسَی بْنِ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ أَبِی طَالِبٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ عَمْرٍو عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : لَمَّا أَسْلَمَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ اجْتَمَعَ النَّاسُ عَلَیْہِ قَالُوا صَبَأَ عُمَرُ صَبَأَ عُمَرُ وَأَنَا عَلَی ظَہْرِ بَیْتٍ فَجَائَ الْعَاصُ بْنُ وَائِلٍ وَعَلَیْہِ قَبَائُ دِیبَاجٍ مُکَفَّفَۃٌ بِحَرِیرٍ فَقَالَ صَبَأَ عُمَرُ فَمَہْ أَنَا لَہُ جَارٌ قَالَ فَتَفَرَّقَ النَّاسُ قَالَ : فَعَجِبْتُ مِنْ عِزِّہِ یَوْمَئِذٍ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَلِیِّ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ سُفْیَانَ۔ [بخاری ۳۸۶۸] فَعُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ أَسْلَمَ وَعَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ صَبِیٌّ فَصَارَ مُسْلِمًا بِإِسْلاَمِہِ وَذَلِکَ لِمَا فِی الْحَدِیثِ الثَّابِتِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : عَرَضَنِی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَوْمَ أُحُدٍ وَأَنَا ابْنُ أَرْبَعَ عَشْرَۃَ سَنَۃً فَاسْتَصْغَرَنِی۔ وَقَدْ قِیلَ إِنَّ حَفْصَۃَ وَعَبْدَ اللَّہِ أَسْلَمَا قَبْلَ أَبِیہِمَا وَعَبْدُ اللَّہِ کَانَ صَغِیرًا حِینَئِذٍ فَإِنَّمَا تَمَّ إِسْلاَمُہُ بِإِسْلاَمِ أَبِیہِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ وَأَمَّا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَإِنَّہُ خَرَجَ إِلَی بَدْرٍ مَعَ الْمُشْرِکِینَ وَأُسِرَ حَتَّی فَدَی نَفْسَہُ وَأَسْلَمَ۔ [صحیح۔ بخاری ۳۸۶۵]
(١٢١٤٩) حضرت ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ جب حضرت عمر (رض) اسلام لائے تو لوگ ان کے پاس جمع ہوگئے اور کہنے لگے : عمر بےدین ہوگیا اور میں گھر کی چھت پر تھا، عاص بن وائل میرے پاس آئے جو ریشم کی قبا پہنے ہوئے تھے، کہنے لگے : عمر بےدین ہوگئے لیکن میں نے اسے پناہ دی ہوئی ہے۔ ابن عمر (رض) کہتے ہیں : لوگ بکھر گئے، میں نے بڑا تعجب کیا اس دن آپ کی عزت پر۔
عمر بن خطاب (رض) اسلام لائے اور عبداللہ بن عمر (رض) ابھی بچے تھے، وہ بھی عمر (رض) کی وجہ سے مسلمان ہوئے اور یہ اس حدیث کی بنا پر ہے جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ثابت ہے، ابن عمر (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے احد کے دن مجھے پیش کیا اور میں اس وقت (١٤) چودہ سال کا تھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے چھوٹا خیال کیا اور کہا گیا ہے کہ حفصہ اور عبداللہ دونوں اپنے باپ سے پہلے مسلمان ہوئے اور عبداللہ اس وقت چھوٹے تھے، ان کا اسلام باپ کے اسلام کی وجہ سے ہوا۔
اور عباس بن عبدالمطلب (رض) بدر کے دن مشرکوں کے ساتھ نکلے اور قیدی بنا لیے گئے، یہاں تک کہ فدیہ دیا اور اسلام قبول کرلیا۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔