HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

3926

(۳۹۲۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِیٍّ الأَبَّارُ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ بَحْرٍ الْخَشَّابُ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنِ الأَوْزَاعِیِّ قَالَ: کَانَ إِسْلاَمُ مُعَاوِیَۃَ بْنِ الْحَکَمِ فِی آخِرِ الأَمْرِ فَلَمْ یَأْمُرْہُ النَّبِیُّ -ﷺ- بِإِعَادَۃِ الصَّلاَۃِ ، فَمَنْ تَکَلَّمَ فِی صَلاَتِہِ سَاہِیًا أَوْ جَاہِلاً مَضَتْ صَلاَتُہُ ، وَمَنْ تَکَلَّمَ مُتَعَمِّدًا اسْتَأْنَفَ الصَّلاَۃَ۔ وَقَدْ أَشَارَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ إِلَی أَکْثَرَ مَا حَکَیْنَاہُ عَنْ غَیْرِہِ فِی کِتَابِ اخْتِلاَفِ الأَحَادِیثِ۔ وَفِیمَا رُوِّینَا عَنْ غَیْرِہِ تَأْکِیدٌ لِقَوْلِہِ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ: قَالَ قَائِلٌ أَفَذُو الْیَدَیْنِ الَّذِی رُوِّیتُمْ عَنْہُ الْمَقْتُولُ بِبَدْرٍ؟ قُلْتُ: لاَ عِمْرَانُ یُسَمِّیہِ الْخِرْبَاقُ وَیَقُولُ قَصِیرُ الْیَدَیْنِ أَوْ مَدِیدُ الْیَدَیْنِ وَالْمَقْتُولُ بِبَدْرٍ ذُو الشِّمَالَیْنِ۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ الَّذِی قُتِلَ بِبَدْرٍ ہُوَ ذُو الشِّمَالَیْنِ بْنُ عَبْدِ عَمْرِو بْنِ نَضْلَۃَ حَلِیفٌ لِبَنِی زُہْرَۃَ مِنْ خُزَاعَۃَ ہَکَذَا ذَکَرَہُ عُرْوَۃُ بْنُ الزُّبَیْرِ۔ [ضعیف]
(٣٩٢٦) اوزاعی بیان کرتے ہیں : معاویہ بن حکم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے آخری دور میں اسلام لائے تھے اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں نماز لوٹانے کا حکم نہیں دیا۔ جو آدمی نماز میں بھول کر یا لا علمی کی بنا پر کلام کرلے تو بھی اس کی نماز ہوجائے گی اور جو جان بوجھ کر کلام کرے اسے نماز دوبارہ نئے سرے سے پڑھنا ہوگی۔ اور امام شافعی (رح) نے اکثر ان روایات کی طرف جو ہم نے بیان کی ہیں اس کے علاوہ مختلف احادیث کی کتابوں میں اشارہ کیا ہے اور اس بارے میں ہمیں جو روایات ان کے علاوہ سے منقول ہیں وہ آپ کے قول کی تائید کرتی ہیں۔
امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : کہنے والا کہتا ہے : کیا ذوالیدین (رض) وہ والا جس سے تم روایت کرتے ہو بدر میں شہید نہیں ہوگیا تھا ؟ میں کہتا ہوں : نہیں ! عمران (رض) نے اس کا نام خرباق لیا ہے اور بیان کرتے ہیں کہ چھوٹے ہاتھوں والا یا لمبے ہاتھوں والا لیکن بدر میں شہید ہونے والے ذوالشمالین (رض) تھے۔
امام بیہقی (رح) فرماتے ہیں : جو بدر میں شہید ہوئے وہ ذو الشمالین بن عبد عمرو بن نصلہ (رض) تھے جو خذاعہ قبیلہ میں بنو زہرہ کے حلیف تھے۔ اسی طرح عروہ بن زبیر (رض) نے بھی ذکر کیا ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔