2000
Sahih Bukhariحَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ (ﷺ): يَوْمَ عَاشُورَاءَ إِنْ شَاءَ صَامَ.
ہم سے ابوعاصم نے بیان کیا، ان سے عمر بن محمد نے، ان سے سالم بن عبداللہ بن عمر (رض) نے، اور ان سے ان کے والد نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا عاشورہ کے دن اگر کوئی چاہے تو روزہ رکھ لے۔