3498 - حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْكُوفِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ حَجَّاجِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدَّتِهِ خَنْسَاءَ بِنْتِ خِذَامِ بْنِ خَالِدٍ قَالَ كَانَتْ أَيِّمًا مِنْ رَجُلٍ فَزَوَّجَهَا أَبُوهَا رَجُلاً مِنْ بَنِى عَوْفٍ فَحَنَّتْ إِلَى أَبِى لُبَابَةَ بْنِ عَبْدِ الْمُنْذِرِ فَارْتَفَعَ شَأْنُهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَبَاهَا أَنْ يُلْحِقَهَا بِهَوَاهَا فَتَزَوَّجَتْ أَبَا لُبَابَةَ.
3498 ۔ سیدہ خنساء (رض) کے بارے میں منقول ہے وہ بیوہ تھیں، ان کے والد نے بنوعوف سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے ساتھ ان کی شادی کردی، وہ خاتون ابولبابہ بن عبدالمنذر کے ساتھ شادی کرنا چاہتی تھی ، اس کا معاملہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں پیش کیا گیا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے والد کو یہ ہدایت کی کہ وہ اس کی شادی اس کی خواہش کے مطابق کریں اس خاتون نے حضرت ابولبابہ (رض) کے ساتھ شادی کرلی۔