hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3498

.

سنن الدارقطني

3498
Sunan Al Daraqutni
3499 - حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا شُجَاعُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ أَبِى سَلَمَةَ حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ أَنَّ امْرَأَةً مِنَ الأَنْصَارِ مِنْ بَنِى عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ يُقَالُ لَهَا خَنْسَاءُ بِنْتُ خِذَامٍ زَوَّجَهَا أَبُوهَا وَهِىَ ثَيِّبٌ فَأَتَتِ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ « الأَمْرُ إِلَيْكِ ». قَالَتْ فَلاَ حَاجَةَ لِى فِيهِ فَرَدَّ نِكَاحَهَا فَتَزَوَّجَتْ بَعْدَ ذَلِكَ أَبَا لُبَابَةَ بْنَ عَبْدِ الْمُنْذِرِ فَجَاءَتْ بِالسَّائِبِ بْنِ أَبِى لُبَابَةَ.
3499 ۔ ابوسلمہ بیان کرتے ہیں : انصار کے خاندان بنوعمر و بن عوف سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون جس کا نام خنساء بنت خذام تھا ان کے والد نے ان کی شادی کردی، وہ خاتون ثیبہ تھیں انھوں نے اس بات کا ذکر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کیا تو نبی کریم نے ارشاد فرمایا اس کا حق تمہیں حاصل ہے اس نے عرض کی : میں یہ شادی نہیں کرنا چاہتی ، تو نبی نے اس کے نکاح کو کالعدم قرار دیا اس کے بعد اس خاتون نے حضرت ابولبابہ بن منذر کے ساتھ شادی کرلی، اور اس کے ہاں حضرت ابولبابہ کے صاحبزادے ، سائب، پیدا ہوئے۔