3553 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو أُمَيَّةَ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ أَنَّهَا كَانَتْ تَحْتَ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ جَحْشٍ فَمَاتَ بِأَرْضِ الْحَبَشَةِ فَزَوَّجَهَا النَّجَاشِىُّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- وَأَمْهَرَهَا عَنْهُ أَرْبَعَةَ آلاَفٍ وَبَعَثَ بِهَا إِلَيْهِ مَعَ شُرَحْبِيلَ ابْنِ حَسَنَةَ .
3553 ۔ عروہ ، سیدہ ام حبیبہ (رض) کے بارے میں نقل کرتے ہیں : وہ عبیداللہ بن جحش کی اہلیہ تھیں، عبیداللہ کا انتقال حبشہ میں ہوگیا تو نجاشی نے سیدہ ام حبیبہ (رض) کی شادی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ کردی اور اپنی طرف سے چار ہزار درہم مہر کے طور پر انھیں ادا کیے ، اور پھر حضرت شرحبیل بن حسنہ (رض) کے ہمراہ انھیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں (مدینہ منورہ ) بھجوایا۔