hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 3646

.

سنن الدارقطني

3646
Sunan Al Daraqutni
3647 - حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ دِينَارٍ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ مُحَمَّدُ بْنُ الْهَيْثَمِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَائِذٍ. وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ زَيْدٍ الْحِنَّائِىُّ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَائِذٍ حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنِى ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَجُلاً مِنَ الأَنْصَارِ مِنْ بَنِى زُرَيْقٍ قَذَفَ امْرَأَتَهُ فَأَتَى النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فَرَدَّ ذَلِكَ عَلَيْهِ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ فَأَنْزَلَ اللَّهُ آيَةَ الْمُلاَعَنَةِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « أَيْنَ السَّائِلُ قَدْ نَزَلَ مِنَ اللَّهِ أَمْرٌ عَظِيمٌ ». فَأَبَى الرَّجُلُ إِلاَّ أَنْ يُلاَعِنَهَا وَأَبَتْ إِلاَّ أَنْ تَدْرَأَ عَنْ نَفْسِهَا الْعَذَابَ قَالَ فَتَلاَعَنَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِمَّا هِىَ تَجِىءُ بِهِ أُصَيْفِرٌ أُخَيْنِسٌ مَنْشُولُ الْعِظَامِ فَهُوَ لِلْمُلاَعِنِ وَإِمَّا تَجِىءُ بِهِ أَسْوَدُ كَالْجَمَلِ الأَوْرَقِ فَهُوَ لِغَيْرِهِ » فَجَاءَتْ بِهِ أَسْوَدَ كَالْجَمَلِ الأَوْرَقِ فَدَعَا بِهِ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَجَعَلَهُ لِعَصَبَةِ أُمِّهِ وَقَالَ « لَوْلاَ الأَيْمَانُ الَّتِى مَضَتْ لَكَانَ لِى فِيهِ كَذَا وَكَذَا ». لَفْظُهُمَا وَاحِدٌ.
3647 ۔ عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : بنوزریق سے تعلق رکھنے والے ایک انصاری نے اپنی بیوی پر زنا کا الزام لگایا، وہ نبی کریم کی خدمت میں حاضر ہوا تو نبی کریم نے چار مرتبہ اسے واپس کردیا، پھر اللہ نے لعان کے حکم سے متعلق آیات نازل کیں، تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا سوال کرنے والاشخص کہاں ہے ؟ اللہ کی طرف سے ایک عظیم حکم نازل ہوا ہے ، پھر اس شخص نے لعان کرنے پر اصرار کیا اور عورت نے بھی یہ طے کرلیا، کہ اپنی ذات سے عذاب کو دور کرے گی، راوی بیان کرتے ہیں ان دونوں نے لعان کیا، (بعد میں) نبی کریم نے ارشاد فرمایا اگر یہ عورت زرد رنگ چوڑے ناک اور کمزور جسم کے مالک بچے کو جنم دے تو یہ لعان کرنے والے شخص کی اولاد ہوگا، اور اگر یہ عورت خاکستری اونٹ جیسے (مضبوط جسم کے مالک) سیاہ رنگ کے بچے کو جنم دے تو یہ دوسرے شخص کی اولاد ہوگا۔
(راوی بیان کرتے ہیں ) تو اس عورت نے سیاہ فام بچے کو جنم دیا، جو خاکستری (یعنی گہرے رنگ) کے اونٹ جیسا تھا، پھر نبی کریم نے اس بچے کو بلوایا، اور اسے اس کی ماں کے رشتہ داروں کے سپرد کیا، آپ نے ارشاد فرمایا، اگر اس بارے میں قسم (یعنی لعان) نہ ہوچکا ہوتا تو میرا رویہ اس بارے میں مختلف ہوتا۔ ان دونوں کے الفاظ ایک جیسے ہیں۔