3688 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ أَحْمَدَ السَّوَّاقُ حَدَّثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِى سُلَيْمَانَ عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سُئِلَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ عَنِ الرَّجُلِ يُعْتِقُ جَارِيَتَهُ ثُمَّ يَتَزَوَّجُهَا فَقَالَ أَلَمْ يُعْتِقْ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- صَفِيَّةَ بِنْتَ حُيَىِّ بْنِ أَخْطَبَ وَجُوَيْرِيَةَ بِنْتَ الْحَارِثِ بْنِ أَبِى ضِرَارٍ وَجَعَلَ عِتْقَهُمَا مَهْرَهُمَا وَتَزَوَّجَهُمَا
3688 ۔ قتادہ بیان کرتے ہیں : حضرت انس بن مالک (رض) سے ایک ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا جو اپنی کنیز کو آزاد کرکے اس کے ساتھ شادی کرلیتا ہے ، تو انھوں نے فرمایا کیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سیدہ صفیہ بنت حی (رض) اور سیدہ جویریہ بنت حارث (رض) کو آزاد نہیں کیا تھا، اور ان کی آزادی کو ان کا مہرقرار دے کر ان کے ساتھ شادی کرلی تھی۔