3905 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ عَنِ الأَوْزَاعِىِّ حَدَّثَنِى الزُّهْرِىُّ قَالَ وَسَأَلْتُهُ أَىُّ أَزْوَاجِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- اسْتَعَاذَتْ مِنْهُ فَقَالَ أَخْبَرَنِى عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ ابْنَةَ الْجَوْنِ الْكِلاَبِيَّةَ لَمَّا دَخَلَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَدَنَا مِنْهَا فَقَالَتْ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْكَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « عُذْتِ بِعَظِيمٍ الْحَقِى بِأَهْلِكِ »
3905 ۔ اوزاعی بیان کرتے ہیں : میں نے زہری سے دریافت کیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی کون سی زوجہ محترمہ نے آپ سے پناہ مانگی تھی ؟ تو انھوں نے جواب دیا، عروہ بن زبیر نے مجھے سیدہ عائشہ کے حوالے سے یہ بات بتائی ہے کہ اس خاتون کا نام بنت جون کلابیہ تھا، جب نے اس کے پاس تشریف لے گئے اور اس سے قریب ہوئے تو وہ بولی میں آپ سے اللہ کی پناہ مانگتی ہوں تو نبی کریم نے فرمایا تم نے ایک عظیم (ذات کی) پناہ لیے ہے تم اپنے گھروالوں کے پاس چلی جاؤ۔