hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 4190

.

سنن الدارقطني

4190
Sunan Al Daraqutni
4190 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِىُّ وَالْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ عَنْ عَطَاءٍ وَأَبِى الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَجُلاً مَاتَ وَتَرَكَ مُدَبَّرًا وَدَيْنًا فَأَمَرَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَنْ يَبِيعُوهُ فِى دَيْنِهِ فَبَاعُوهُ بِثَمَانِمِائَةٍ . قَالَ أَبُو بَكْرٍ قَوْلُ شَرِيكٍ أَنَّ رَجُلاً مَاتَ خَطَأٌ مِنْهُ لأَنَّ فِى حَدِيثِ الأَعْمَشِ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ وَدَفَعَ ثَمَنَهُ إِلَيْهِ وَقَالَ اقْضِ دَيْنَكَ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ وَأَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ سَيِّدَ الْمُدَبَّرِ كَانَ حَيًّا يَوْمَ بَيْعِ الْمُدَبَّرِ .
4190 ۔ حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک شخص فوت ہوگیا ‘ اس نے ایک مدبرغلام کو بھی چھوڑا اور کچھ قرض بھی چھوڑاتو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے ورثاء کو یہ حکم دیا کہ وہ اس قرض کی ادائیگی کے لیے اس مدبرغلام کو فروخت کردیں ‘ تو ان لوگوں نے اس غلام کو آٹھ سو (درہم) کے عوض میں فروخت کیا۔
ابوبکرنامی محدث نے یہ بات بیان کی ہے کہ روایت کے یہ الفاظ : ایک شخص فوت ہوگیا ‘ اس میں راوی کو غلطی ہوئی ہے کیونکہ دیگرراویوں نے یہ بات نقل کی ہے :(اس کے آقانے خود اس غلام کو آزاد کیا تھا) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس غلام کی قیمت اس کے آقاکوادا کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ اس کے ذریعے تم اپنا قرض ادا کرلو۔ اسی طرح دیگرراویوں نے حضرت جابر (رض) کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے کہ جس دن اس غلام کو فروخت کیا گیا تھا ‘ اس وقت اس کا آقازندہ تھا۔