hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 4224

.

سنن الدارقطني

4224
Sunan Al Daraqutni
4224 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدَانَ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ عَنِ الْكَلْبِىِّ عَنْ أَبِى صَالِحٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِى قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ (وَإِذْ أَسَرَّ النَّبِىُّ إِلَى بَعْضِ أَزْوَاجِهِ حَدِيثًا) قَالَ اطَّلَعَتْ حَفْصَةُ عَلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- مَعَ أُمِّ إِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ السَّلاَمُ فَقَالَ « لاَ تُخْبِرِى عَائِشَةَ ». وَقَالَ لَهَا « إِنَّ أَبَاكِ وَأَبَاهَا سَيَمْلِكَانِ ». أَوْ « سَيَلِيَانِ بَعْدِى فَلاَ تُخْبِرِى عَائِشَةَ ». فَانْطَلَقَتْ حَفْصَةُ فَأَخْبَرَتْ عَائِشَةَ فَأَظْهَرَهُ اللَّهُ عَلَيْهِ فَعَرَّفَ بَعْضَهُ وَأَعْرَضَ عَنْ بَعْضٍ. قَالَ أَعْرَضَ عَنْ قَوْلِهِ « وَإِنَّ أَبَاكِ وَأَبَاهَا يَكُونَانِ بَعْدِى ». كَرِهَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَنْ يَنْتَشِرَ ذَلِكَ فِى النَّاسِ فَأَعْرَضَ عَنْهُ .
4224 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) ‘ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں :” اور جب نبی نے اپنی کسی بیوی سے سرگوشی میں کوئی بات کہی “۔
وہ فرماتے ہیں : سیدہ حفصہ (رض) نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا ‘ آپ اس وقت حضرت ابراہیم (رض) کی والدہ (سیدہ ماریہ قبطیہ (رض)) کے ساتھ موجود تھے ‘ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم اس بارے میں عائشہ کونہ بتانا ‘ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے یہ بھی فرمایا : تمہارے والد اور اس کے والد عنقریب حکمران بن جائیں گے۔ (راوی کو شک ہے شایدیہ الفاظ ہیں :) میرے بعد حکومت کریں گے ‘ تم عائشہ کو یہ بات نہ بتانا۔ سیدہ حفصہ (رض) گئیں اور انھوں نے حضرت عائشہ (رض) کو یہ بات بتادی تو اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس بارے میں آگاہ کردیاتو سمجھ بات بتادی اور کچھ بات بیان نہیں کی ‘ انھوں نے اس بارے میں یہ بات بیان کی : تمہارے والد اور اس کے والد میرے بعد (حکومت کریں گے) ۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ بات اس لیے ناپسند ہوئی کہ یہ بات لوگوں میں پھیل نہ جائے ‘ اسی لیے آپ نے یہ بات بیان نہیں کی۔