hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 4747

.

سنن الدارقطني

4747
Sunan Al Daraqutni
4747 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَكْرٍ وَدَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ قَالاَ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ قَالَ أَبُو عُبَيْدٍ فِى حَدِيثِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- « لاَ جَلَبَ وَلاَ جَنَبَ ». قَالَ الْجَلَبُ فِى شَيْئَيْنِ يَكُونُ فِى سِبَاقِ الْخَيْلِ وَهُوَ أَنْ يَتْبَعَ الرَّجُلُ فَرَسَهُ فَيَرْكَبَ خَلْفَهُ وَيَزْجُرَهُ وَيُجْلِبَ عَلَيْهِ فَفِى ذَلِكَ مَعُونَةٌ لِلْفَرَسِ عَلَى الْجَرْىِ فَنُهِىَ عَنْ ذَلِكَ. وَالْوَجْهُ الآخَرُ فِى الصَّدَقَةِ أَنْ يَقْدَمَ الْمُصَدِّقُ فَيَنْزِلَ مَوْضِعًا ثُمَّ يُرْسِلَ إِلَى الْمِيَاهِ فَيَجْلِبَ أَغْنَامَ تِلْكَ الْمِيَاهِ عَلَيْهِ فَيُصْدِقُهَا هُنَاكَ فَنُهِىَ عَنْ ذَلِكَ. وَلَكِنْ يَقْدَمُ عَلَيْهِمْ عَلَى مِيَاهِهِمْ وَبِأَفْنِيَتِهِمْ فَيُصْدِقُهُمْ. وَأَمَّا الْجَنَبُ فَأَنْ يَجْنُبَ الرَّجُلُ خَلْفَ فَرَسِهِ الَّذِى سَابَقَ عَلَيْهِ فَرَسًا عُرْيًا لَيْسَ عَلَيْهِ أَحَدٌ فَإِذَا بَلَغَ قَرِيبًا مِنَ الْغَايَةِ رَكِبَ فَرَسَهُ الْعُرْىَ فَسَبَقَ عَلَيْهِ لأَنَّهُ أَقَلُّ إِعْيَاءً وَكَلاَلاً مِنَ الَّذِى عَلَيْهِ الرَّاكِبُ.
4747 ۔ ابوعبیدنامی راوی نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی حدیث میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں : جلب اور جنب کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ راوی کہتے ہیں : جلب صرف دو چیزوں میں ہوتا ہے ‘ ایک گھوڑوں کی دوڑ میں اور اس کا یہ طریقہ ہے کہ آدمی گھوڑے کی پچھلی طرف سوار ہو کر گھوڑے کو کھینچے تو اس گھوڑے کو تکلیف ہوتی ہے ‘ اس لیے اس سے منع کیا گیا ہے ‘ دوسرا رکعات میں جنب ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ صدقہ لینے والاٹھہر جائے اور پھر کسی کو بھیج کر لوگوں سے مختلف قسم کے پھل خرید لے اور اس کا صدقہ وصول کرلے ‘ اس سے منع کیا گیا ہے بلکہ حکم یہ دیا ہے کہ لوگوں کے پاس جائے اور ان کے گھروں میں جاکر ان سے صدقہ وصول کریں جہاں تک جنب کا تعلق ہے تو اس سے مراد یہ ہے : آدمی اپنے اس گھوڑے کو جس پر سوار ہو کر اس نے مقابلے میں حصہ لینا ہے ‘ دوسرے گھوڑے کے ساتھ رکھے ‘ جس پر کوئی شخص موجودنہ ہو اور جب وہ دوڑ کی آخری حد کے قریب پہنچے تو اس گھوڑے پر سوار ہوجائے جو خالی بھاگ رہا تھا ‘ اور اس طرح وہ دوڑجیت جائے ‘ کیونکہ وہ گھوڑا اس گھوڑے کی بہ نسبت کم تھکا ہواہوگا جس پر کوئی سوار موجود ہو۔