hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 17178

.

ابن أبي شيبة

17178
Ibn Abi Shaybah
(۱۷۱۷۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ قَالَ : حدثنا شَرِیکٌ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ سَعِیدٍ فِی قَوْلِہِ : {وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَائِ إلاَّ مَا مَلَکَتْ أَیْمَانُکُمْ} قَالَ : نَزَلَتْ فِی نِسَائِ أَہْلِ حُنَیْنٍ ، لَمَّا افْتَتَحَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حُنَیْنًا أَصَابَ الْمُسْلِمُونَ السَّبَایَا ، فَکَانَ الرَّجُلُ إذَا أَرَادَ أَنْ یَأْتِیَ الْمَرْأَۃَ مِنْہُنَّ قَالَتْ : إنَّ لِی زَوْجًا فَأَتَوُا النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَذَکَرُوا ذَلِکَ لَہُ فَأَنْزَلَ اللَّہُ تَعَالَی : {وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَائِ إلاَّ مَا مَلَکَتْ أَیْمَانُکُمْ} قَالَ : السَّبَایَا مِنْ ذَوَاتِ الأَزْوَاجِ۔
(١٧١٧٩) حضرت سعید بن جبیر قرآن مجید کی آیت { وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَآئِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ یہ آیت حنین والوں کی عورتوں کے بارے میں نازل ہوئی۔ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حنین کو فتح فرمایا تو مسلمانوں کے ہاتھ بہت سے قیدی لگے۔ جب کوئی مسلمان کسی قیدی عورت کے پاس جاتا تو وہ کہتی کہ میرا تو خاوند ہے۔ چنانچہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس بات کا تذکرہ کیا گیا تو اللہ تعالیٰ نے اس آیت کو نازل فرمایا : { وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَائِ إلاَّ مَا مَلَکَتْ أَیْمَانُکُمْ } اس سے مراد وہ قیدی عورتیں ہیں جن کے خاوند ہوں۔