hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 19336

.

ابن أبي شيبة

19336
Ibn Abi Shaybah
(۱۹۳۳۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ أَنَّ الأَحْوَصَ ، رَجُلاً مِنْ أَہْلِ الشَّامِ ، طَلَّقَ امْرَأَتَہُ تَطْلِیقَۃً ، أَوْ تَطْلِیقَتَیْنِ فَمَاتَ وَہِیَ فِی الْحَیْضَۃِ الثَّالِثَۃِ مِنَ الدَّمِ فَرُفِعَ ذَلِکَ إلَی مُعَاوِیَۃَ فَسَأَلَ عَنْہَا فَضَالَۃَ بْنَ عُبَیْدٍ وَمَنْ ہُنَاکَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَلَمْ یُوجَدْ عِنْدَہُمْ فِیہَا عِلْمٌ فَبَعَثَ فیہا رَاکِبًا إلَی زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ فَقَالَ : لاَ تَرِثُہُ ، وَإِنْ مَاتَتْ لَمْ یَرِثْہَا قَالَ : کَانَ ابْنُ عُمَرَ یَرَی ذَلِکَ۔
(١٩٣٣٧) حضرت سلیمان بن یسار (رض) فرماتے ہیں کہ شام کے ایک آدمی جن کا احوص تھا انھوں نے اپنی بیوی کو ایک یا دو طلاقیں دے دیں، ابھی وہ عورت تیسرے حیض میں تھی کہ آدمی کا انتقال ہوگیا۔ یہ مقدمہ حضرت معاویہ (رض) کے پاس پیش کیا گیا تو انھوں نے اس بارے میں حضرت فضالہ بن عبید سے دوسرے صحابہ کرام (رض) سے سوال کیا۔ لیکن کسی نے اس کا جواب نہ دیا۔ لہٰذا ایک سوار کو حضرت زید بن ثابت (رض) کے پاس اس بارے میں سوال کرنے کے لیے بھیجا گیا انھوں نے فرمایا کہ وہ وارث نہیں ہوگی اور اگر عورت مرجائے تو خاوند بھی وارث نہیں ہوگا اور انھوں نے فرمایا کہ حضرت ابن عمر (رض) بھی یہی فرمایا کرتے تھے۔