(۱۹۳۳۸) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعمَش ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ أَنَّہُ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ تَطْلِیقَۃً ، أَوْ تَطْلِیقَتَیْنِ فَحَاضَتْ حَیْضَۃً ، أَوْ حَیْضَتَیْنِ فِی سِتَّۃَ عَشَرَ شَہْرًا أَو سَبعَۃ عَشَرَ شَہْرًا ، ثُمَّ لَمْ تَحِضِ الثَّالِثَۃَ حَتَّی مَاتَتْ فَأَتَی عَبْدَ اللہِ فَذَکَرَ ذَلِکَ لَہُ فَقَالَ عَبْدُ اللہِ : حبَسَ اللَّہُ عَلَیْک مِیرَاثَہَا وَوَرَّثَہُ مِنْہَا۔
(١٩٣٣٨) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ نے اپنی بیوی کو ایک یا دو طلاقیں دیں پھر خاتون کو سولہ یاسترہ مہینوں میں ایک یا دو حیض آئے، انھیں تیسرا حیض نہ آیا کہ ان کا انتقال ہوگیا۔ حضرت علقمہ حضرت عبداللہ کے پاس آئے اور ان سے اس بارے میں سوال کیا تو حضرت عبداللہ (رض) نے فرمایا کہ اللہ نے اس کی میراث تمہارے لیے روک کر رکھی۔ پھر حضرت عبداللہ نے انھیں وارث قرار دیا۔