(۱۹۷۰۰) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ أَبِی حَازِمٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ رَجُلاً یُرِیدُ أَنْ یَشْرِیَ نَفْسَہُ یَوْمَ الْیَرْمُوکِ ، وَامْرَأَتُہُ تُنَاشِدُہُ ، قَالَ : رُدُّوا ہَذِہِ عَنِّی ، فَلَوْ أَعْلَمُ أَنَّہُ یُصِیبَہَا الَّذِی أرید مَا نَفِسْت عَلَیْہَا ، إنِّی وَاللَّہِ لَئِنِ اسْتَطَعْت لاَ یَمْضِی یَوْمَ یَزُولُ ہَذَا مِنْ مَکَانِہِ ، وَأَشَارَ بِیَدِہِ إلَی جَبَلٍ ، فَإِنْ غَلَبْتُمْ عَلَی جَسَدِی فَخُذُوہُ ، قَالَ قَیْسٌ : فَمَرَرْنَا عَلَیْہِ ، فَرَأَیْناہ بَعْدَ ذَلِکَ قَتِیلاً فِی تِلْکَ الْمَعْرَکَۃِ۔
(١٩٧٠٠) حضرت قیس بن ابی حازم (رض) فرماتے ہیں کہ جنگ یرموک میں ایک آدمی خود کو موت کے لیے پیش کررہا تھا اور اس کی بیوی اسے روک رہی تھی۔ اس شخص نے کہا اسے مجھ سے دور کردو۔ جو مقصد اس وقت میرے پیش نظر ہے اس میں اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ پھر اس نے ایک پہاڑ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرا بس چلتا تو میں اسے ایک دن میں اس کی جگہ سے ہٹا دیتا۔ اگر تم میرا جسم حاصل کرسکو تو اسے دفنا دینا۔ حضرت قیس (رض) فرماتے ہیں کہ بعد میں ہم نے دیکھا کہ وہ جو شخص اس جنگ کے شہداء میں پڑا ہے۔