hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 19700

.

ابن أبي شيبة

19700
Ibn Abi Shaybah
(۱۹۷۰۱) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، حَدَّثَنَا کَہْمَس ، عَنْ أَبِی الْعَلاَئِ عن ابن الأحمس ، قَالَ : قُلْتُ لأَبِی ذَرٍّ : حدِیثٌ بَلَغَنِی عَنْک ، عَنْ نَبِیِّ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : ہَاتِ ، إنِّی لاَ إخَالُنِی أَنْ أَکْذِبَ عَلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بَعْدَ إذْ سَمِعْتہ مِنْہُ ، قَالَ : قُلْتُ : ذَکَرْت ثَلاَثَۃٌ یُحِبُّہُمُ اللَّہُ ، قَالَ : سَمِعْتُہُ وَقُلْتہ ، أَمَّا الَّذِی یُحِبُّ اللَّہُ ، فَرَجُلٌ لَقِیَ فِئَۃً فَانْکَشَفَتْ فِئَۃٌ ، فَقَاتَلَ مِنْ وَرَائِہِمْ حَتَّی یُقْتَلَ ، أَوْ یَفْتَحَ اللَّہُ لَہُ وَرَجُلٌ أَسْرَی مَعَ قَوْمٍ حَتَّی یحبوا أن یمسوا الأَرْضَ ، فَنَزَلُوا ، فَقَامَ یُصَلِّی حَتَّی أَیْقَظَہُمْ بِرَحِیلِہِمْ ، وَرَجُلٌ کَانَ لَہُ جَارُ سُوئٍ فَصَبَرَ عَلَی أَذَاہُ۔ (احمد ۵/۱۵۱)
(١٩٧٠١) حضرت ابن احمس (رض) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو ذر (رض) سے کہا کہ مجھے آپ کا بیان کردہ ایک ارشاد نبوی پہنچا ہے۔ انھوں نے فرمایا : بیان کرو، میرے خیال میں، میں نے کبھی حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف کسی جھوٹی بات کو منسوب نہیں کیا۔ میں نے کہا کہ آپ نے بیان کیا ہے کہ تین آدمی ایسے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ محبت کرتا ہے۔ انھوں نے فرمایا کہ میں نے اس بات کو سنا ہے اور بیان کیا ہے کہ جن تین آدمیوں سے اللہ تعالیٰ محبت کرتا ہے ان میں ایک تو وہ آدمی جو کسی جماعت سے قتال کرے، وہ جماعت غالب آنے لگے تو یہ پھر بھی ان سے لڑتا ہوا شہید ہوجائے یا اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے فتح عطا فرما دیں۔ دوسرا وہ آدمی جو رات کو لوگوں کے ساتھ سفر کرے، جب وہ سب تھک کر لیٹ جائیں تو یہ کھڑا ہو کر نماز پڑھے اور پھر لوگوں کو آگے بڑھنے کے لیے جگائے۔ تیسرا وہ آدمی جس کا پڑوسی کوئی برا شخص ہو اور وہ اس کی تکالیف پر صبر کرے۔