(۱۹۷۴۷) حَدَّثَنَا ہَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بن ثَوْبَانَ ، حَدَّثَنَا حَسَّانُ بْنُ عَطِیَّۃَ ، عَنْ أَبِی مُنِیبٍ الْجُرَشِیِّ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : بُعِثْت بَیْنَ یَدَیِ السَّاعَۃِ بِالسَّیْفِ حَتَّی یُعْبَدَ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ یُشْرَکَ بِہِ شَیْئٌ وَجُعِلَ رِزْقِی تَحْتَ ظِلِّ رُمْحِی ، وَجُعِلَ الذِّلَّۃُ وَالصَّغَارُ عَلَی مَنْ خَالَفَ أَمْرِی ، وَمَنْ تَشَبَّہَ بِقَوْمٍ فَہُوَ مِنْہُمْ۔ (ابوداؤد ۴۰۲۷۔ احمد ۲/۵۰)
(١٩٧٤٧) حضرت ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ مجھے قیامت سے پہلے تلوار کے ساتھ بھیجا گیا ہے۔ یہاں تک کہ صرف ایک اللہ کی عبادت کی جائے اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرایا جائے، میرا رزق میرے نیزے کے نیچے ہے۔ میری مخالفت کرنے والے کا مقدر ذلت اور رسوائی ہے۔ جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کی وہ انہی میں سے ہے۔