hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 19747

.

ابن أبي شيبة

19747
Ibn Abi Shaybah
(۱۹۷۴۸) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ مُرَّۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : عَجِبَ رَبُّنَا مِنْ رَجُلَیْنِ : رَجُلٌ قَامَ مِنْ فِرَاشِہِ وَلِحَافِہِ مِنْ بَیْنِ حِبِّہِ ، وَأَہْلِہِ قَامَ إلَی صَلاَتِہِ ، رَغْبَۃً فِیمَا عِنْدِی ، وَشَفَقَۃً مِمَّا عِنْدِی ، ورَجُلٌ غَزَا فِی سَبِیلِ اللہِ تَعَالَی فَفَرَّ أَصْحَابُہُ ، فَعَلِمَ مَا عَلَیْہِ فِی الْفِرَارِ وَمَا لَہُ فِی الرُّجُوعِ فَرَجَعَ حَتَّی أُہْرِیقَ دَمُہُ فَیَقُولُ اللَّہُ تَعَالَی لِمَلاَئِکَتِہِ : یَا مَلاَئِکَتِی انْظُرُوا إلَی عَبْدِی رَجَعَ حَتَّی أُہْرِیقَ دَمُہُ ، رَغْبَۃً فِیمَا عِنْدِی وَشَفَقَۃً مِمَّا عِنْدِی۔ (ابوداؤد ۲۵۲۸۔ حاکم ۱۱۲)
(١٩٧٤٨) حضرت عبداللہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ دو آدمیوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوتا ہے۔ ایک وہ آدمی جو اپنی محبوب بیوی، بستر اور لحاف کو چھوڑ کر میری چاہت اور میرے انعامات کی خواہش میں نماز کے لیے کھڑا ہوجائے۔ دوسرا وہ آدمی جو اللہ کے راستے میں جہاد کرے، اس کے ساتھ بھاگ جائے، اسے میدان جنگ سے بھاگنے کا وبال یاد آئے اور وہ واپس جانے کے بجائے دشمن پر لپکے اور شہید ہوجائے۔ اس پر اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرماتے ہیں کہ اے فرشتو ! میرے اس بندے کو دیکھو، یہ دشمن کی طرف میری چاہت اور میرے انعامات کی خواہش میں واپس گیا اور شہید ہوگیا۔