hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 19820

.

ابن أبي شيبة

19820
Ibn Abi Shaybah
(۱۹۸۲۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی مَالِکِ بْنِ ثَعْلَبَۃَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْحَکَمِ بْنِ ثَوْبَانَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : مَا تَعُدُّونَ الشَّہِیدَ ؟ قَالَ فَقَالُوا : الْمَقْتُولُ فِی سَبِیلِ اللہِ ، قَالَ : إنَّ شُہَدَائَ أُمَّتِی إذْن لَقَلِیلٌ ، الْقَتِیلُ فِی سَبِیلِ اللہِ شَہِیدٌ وَالْخَارُّ عَنْ دَابَّتِہِ فِی سَبِیلِ اللہِ شَہِیدٌ ، وَالْغَرِقُ فِی سَبِیلِ اللہِ شَہِیدٌ ، وَالطَّعِینُ فِی سَبِیلِ اللہِ شَہِیدٌ ، وَالْمَبْطُونُ فِی سَبِیلِ اللہِ شَہِیدٌ ، وَالْمَجْنُوبُ فِی سَبِیلِ اللہِ شَہِیدٌ ، یَعْنِی قُرْحَۃَ ذَاتِ الْجَنْبِ۔ (مسلم ۱۶۴۔ احمد ۲/۴۴۱)
(١٩٨٢١) حضرت ابوہریرہ (رض) روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت فرمایا کہ تم شہید کسے سمجھتے ہو ؟ لوگوں نے کہا : کہ جو اللہ کے راستے میں مارا جائے۔ آپ نے فرمایا : کہ اس طرح تو میری امت کے شہید بہت کم ہوں گے۔ اللہ کے راستے میں جان دینے والا بھی شہید ہے، اللہ کے راستے میں سواری سے گر کر ہلاک ہونے والا بھی شہید ہے، اللہ کے راستے میں ڈوبنے والا بھی شہید ہے، اللہ کے راستے میں طاعون کا شکار ہونے والا بھی شہید ہے، اللہ کے راستے میں پیٹ کی بیماری سے مرنے والا بھی شہید ہے، اور اللہ کے راستے میں پھوڑے کا شکار ہو کر مرنے والا بھی شہید ہے۔