hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 23414

.

ابن أبي شيبة

23414
Ibn Abi Shaybah
(۲۳۴۱۵) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنِ الْمِنْہَالِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : کَانَ بَلاَئُ سُلَیْمَانَ الَّذِی اُبْتُلِیَ بِہِ فِی نَاسٍ مِنْ أَہْلِ الْجَرَادَۃِ ، وَکَانَتِ الْجَرَادَۃُ امْرَأَۃً ، وَکَانَ ہَوَی سُلَیْمَانَ أَنْ یَکُونَ الْحَقُّ لأَہْلِ الْجَرَادَۃِ فَیَقْضِیَ لَہُمْ بِہِ۔ (نسائی ۱۰۹۹۳۔ طبری ۴۴۹)
(٢٣٤١٥) حضرت ابن عباس (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ حضرت سلیمان (علیہ السلام) کو جن لوگوں میں فیصلہ کرنے کے بارے میں آزمائش میں ڈالا گیا تھا وہ اہل جرادہ تھے۔ جرادہ ایک عورت کا نام ہے۔ سلمان (علیہ السلام) کی خواہش تھی کہ حق بات اہل جرادہ کی جانب سے ہو تاکہ وہ ان کے حق میں فیصلہ سنا سکیں۔