hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 24338

.

ابن أبي شيبة

24338
Ibn Abi Shaybah
(۲۴۳۳۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِی مَسْعُودٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَطِشَ وَہُوَ یَطُوفُ بِالْبَیْتِ حَوْلَ الْکَعْبَۃِ ، فَاسْتَسْقَی فَأُتِیَ بِنَبِیذٍ مِنَ السِّقَایَۃِ ، فَشَمَّہُ فَقَطَّبَ، فَقَالَ: عَلَیَّ بِذَنُوبٍ مِن زَمْزَمَ، فَصَبَّ عَلَیْہِ وَشَرِبَ، فَقَالَ رَجُلٌ: حَرَامٌ ہُوَ یَا رَسُولَ اللہِ؟ فَقَالَ: لاَ۔ (نسائی ۵۲۱۲۔ بیہقی ۳۰۴)
(٢٤٣٣٩) حضرت ابو مسعود سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کعبہ کے گرد بیت اللہ کا طواف فرما رہے تھے کہ اس دوران آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پیاس لگی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پانی طلب کیا۔ پس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے سقایہ سے نبیذ لائی گئی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو سونگھا اور پھر اس میں آمیزش کی اور فرمایا : ” میرے پاس زم زم کا ایک ڈول لاؤ۔ “ چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس میں وہ زم زم ملایا اور اس کو نوش فرمایا۔ اس پر ایک آدمی نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! یہ حرام ہے ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” نہیں۔ “