(۲۴۸۳۳) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ عُمَیْرٍ ، عَنْ حُصَیْنٍ رَجُلٍ مِنْ بَنِی فَزَارَۃَ ، عَنْ سَمُرَۃََ بْنِ جُنْدُبٍ ، قَالَ : أَتَی نَبِیَّ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَعْرَابِیٌّ وَہُوَ یَخْطُبُ ، فَقَطَعَ عَلَیْہِ خُطْبَتَہُ ، فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، کَیْفَ تَقُولُ فِی الضَّبِّ ؟ قَالَ : إِنَّ أُمَّۃً مِنْ بَنِی إِسْرَائِیلَ مُسِخَتْ ، فَلاَ أَدْرِی أَیَّ الدَّوَابِّ مُسِخَتْ۔ (طبرانی ۲۲۲۴)
(٢٤٨٣٣) حضرت سمرہ بن جندب سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ایک دیہاتی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں اس وقت حاضر ہوا ۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ اس نے آپ کے خطبہ کو کاٹ کر پوچھا۔ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) گوہ کے بارے میں کیا کہتے ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” بنی اسرائیل کا ایک گروہ مسخ کردیا گیا تھا۔ مجھے نہیں معلوم کہ وہ کون سے جانور کی طرف مسخ ہوا ہے۔ “