(۲۹۷۸۷) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ قَالَ : حدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْمِنْہَالِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : حَدَّثَنِی سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : إذَا أَتَیْتَ سُلْطَانًا مَہِیبًا تَخَافُ أَنْ یَسْطُوَ عَلَیْک فَقُلْ : اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَعَزُّ مِنْ خَلْقِہِ جَمِیعًا، اللَّہُ أَعَزُّ مِمَّا أَخَافُ وَأَحْذَرُ، أَعُوذُ بِاللہِ الَّذِی لاَ إلَہَ إِلاَّ ہُوَ الْمُمْسِکُ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ أَنْ یَقَعْنَ عَلَی الأَرْضِ إِلاَّ بِإِذْنِہِ ، مِنْ شَرِّ عَبْدِکَ فُلانٍ وَجُنُودِہِ وَأَتْبَاعِہِ وَأَشْیَاعِہِ مِنَ الْجِنِّ وَالإِنْسِ ، اللَّہُمَّ کُنْ لِی جَارًا مِنْ شَرِّہِمْ ، جَلَّ ثَنَاؤُک وَعَزَّ جَارُک وَتَبَارَکَ اسْمُک ، وَلا إلَہَ غَیْرُک ثَلاثَ مَرَّاتٍ۔
(٢٩٧٨٧) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں : جب تو کسی خوفناک بادشاہ کے پاس حاضر ہو اور تو ڈرتا ہو کہ وہ تجھ پر سختی کرے گا، پس تو تین مرتبہ یوں کہہ : اللہ سب سے بڑا ہے ، اللہ اپنی تمام مخلوق میں زیادہ عزت والا ہے، میں اس اللہ کی پناہ مانگتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے جو کہ ساتوں آسمانوں کو روکنے والا ہے کہ وہ بغیر اس کی اجازت کے زمین پر گِر پڑیں، تیرے فلاں بندے کے شر سے، اور اس کے لشکروں اور پیروکاروں اور اس کے حامیوں کے شر سے، جنوں میں سے ہوں یا انسانوں میں سے، اے اللہ ! تو ان کے شر سے میرا مددگار بن جا، تیری اونچی ثناء ہے، اور تیرا پڑوسی معزز ہے، اور تیرا نام برکت والا ہے، اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔