(۲۹۸۶۸) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَن عُمَیْرِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ : کَانَ عَبْدُ اللہِ یَدْعُو بِہَذِہِ الدَّعَوَاتِ بَعْدَ التَّشَہُّدِ : اللَّہُمَّ إنِّی أَسْأَلُک مِنَ الْخَیْرِ کُلِّہِ مَا عَلِمْت مِنْہُ ، وَمَا لَمْ أَعْلَمْ وَأَعُوذُ بِکَ مِنَ الشَّرِّ کُلِّہِ مَا عَلِمْت مِنْہُ ، وَمَا لَمْ أَعْلَمْ ، اللَّہُمَّ إنِّی أَسْأَلُکَ خَیْرَ مَا سَأَلَک عِبَادُک الصَّالِحُونَ ، وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا عَاذَ مِنْہُ عِبَادُک الصَّالِحُونَ : رَبَّنَا آتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَفِی الآخِرَۃِ حَسَنَۃً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ ، رَبَّنَا إنَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَکَفِّرْ عَنَّا سَیِّئَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الأَبْرَارِ ، رَبَّنَا وَآتِنَا مَا وَعَدْتَنَا عَلَی رُسُلِکَ ، وَلا تُخْزِنَا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ إنَّک لاَ تُخْلِفُ الْمِیعَادَ۔
(٢٩٨٦٨) حضرت عمیربن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود نماز میں تشھد کے بعد یہ دعائیں مانگا کرتے تھے : اے اللہ ! میں آپ سے تمام بھلائی کا سوال کرتا ہوں چاہے میں جانتا ہوں یا نہ جانتا ہوں، اور میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں مکمل شر سے، میں اس کو جانتا ہوں یا نہ جانتا ہوں، اے اللہ ! میں آپ سے اس بھلائی کا سوال کرتا ہوں جس کا آپ کے نیک بندوں نے آپ سے سوال کیا ہے، اور میں اس شر سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں جس کے شر سے آپ کے نیک بندوں نے پناہ مانگی ہے۔ اے ہمارے رب ! ہمیں دنیا میں خوبی اور آخرت میں خوبی دے اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا، اے ہمارے رب ! ہم ایمان لائے، اب ہمارے گناہ بخش دے، اور ہم سے ہماری برائیں دور کر دے، اور ہمیں قیامت کے دن رسوا نہ کرنا، یقیناً تو اپنے وعدہ کے خلاف نہیں کرتا۔