(۲۹۹۳۱) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَن مَنْصُورٍ ، عَن رِبْعِیٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَدَّادٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ : قَالَ لِی عَلِیٌّ : أَلا أُعَلِّمُک کَلِمَاتٍ لَمْ أُعَلِّمْہَا حَسَنًا ، وَلا حُسَیْنًا ، إذَا طَلَبْت حَاجَۃً وَأَحْبَبْت أَنْ تَنْجَحَ فَقُلْ : لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ الْعَلِیُّ الْعَظِیمُ ، وَلا إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ الْحَلِیمُ الْکَرِیمُ ، ثُمَّ سَلْ حَاجَتَک۔ (نسائی ۱۰۴۶۹)
(٢٩٩٣١) حضرت عبداللہ بن جعفر فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے مجھ سے ارشاد فرمایا : کیا میں تجھے چند ایسے کلمات نہ سکھا دوں جو میں نے حضرت حسن اور حضرت حسین کو بھی نہیں سکھائے ؟ جب تو کوئی ضرورت مانگے اور تو پسند کرتا ہے کہ تجھے اس میں کامیابی ہو تو پہلے یہ کلمات کہہ لیا کر ! اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے بہت بلند وبالا ، عظمت والا ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے بڑا بردبار، بہت کرم کرنے والا ہے، پھر تو اپنی ضرورت کا سوال کر۔