(۳۰۱۴۶) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ، قَالَ سُئِلَ عَبْدُاللہِ: مَا الدُّعَائُ الَّذِی دَعَوْت بِہِ لَیْلَۃَ ، قَالَ لَکَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : سَلْ تُعْطَہُ ، قَالَ : قُلْتُ اللَّہُمَّ إنِّی أَسْأَلُک إیمَانًا لاَ یَرْتَدُّ ، وَنَعِیمًا لاَ یَنْفَدُ ، وَمُرَافَقَۃَ نَبِیِّکَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی أَعْلَی دَرَجَۃِ الْجَنَّۃِ جَنَّۃِ الْخُلْدِ۔
(٣٠١٤٦) حضرت ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود سے پوچھا گیا : وہ کون سی دعا ہے جو آپ نے اس رات مانگی تھی جس رات کو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آپ سے ارشاد فرمایا تھا : سوال کر تجھے عطا کیا جائے گا، آپ نے ارشاد فرمایا : میں نے یہ دعا پڑھی تھی : اے اللہ ! میں آپ سے سوال کرتا ہوں ایسے ایمان کا جس کے بعد کفر نہ ہو۔ اور ایسی نعمت کا جو کبھی ختم نہ ہو اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی معیت جنت کے اعلیٰ درجہ میں ہمیشہ کے لیے۔