(۳۰۲۱۵) حَدَّثَنَا عَبِیْدَۃُ بْنُ حُمَیْدٍ ، عَن دَاوُد ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : دَخَلْنَا عَلَی رَبِیعِ بْنِ خُثَیْمٍ ، فَدَعَا بِہَذِہِ الدَّعَوَاتِ : اللَّہُمَّ لَکَ الْحَمْدُ کُلُّہُ وَبِیَدِکَ الْخَیْرُ کُلُّہُ ، وَإِلَیْک یَرْجِعُ الأَمْرُ کُلُّہُ ، وَأَنْتَ إلَہُ الْخَلْقِ کُلِّہِ ، نَسْأَلُک مِنَ الْخَیْرِ کُلِّہِ ، وَنَعُوذُ بِکَ مِنَ الشَّرِّ کُلِّہِ۔
(٣٠٢١٥) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت ربیع بن خثیم پر داخل ہوئے تو انھوں نے ان کلمات کے ساتھ دعا مانگی ۔ اے اللہ ! تمام کی تمام تعریفیں تیرے ہی لیے ہیں۔ اور تمام بھلائیاں تیرے ہی قبضہ میں ہیں، اور تیری طرف ہی تمام معاملات لوٹتے ہیں، اور تو ہی تمام مخلوق کا معبود ہے، ہم تجھ سے تمام بھلائیوں کا سوال کرتے ہیں، اور ہم تیری ہی پناہ مانگتے ہیں تمام شرور سے۔