hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30215

.

ابن أبي شيبة

30215
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۲۱۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ مَسْعَدَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ الرُّومِیِّ ، قَالَ : کُنَّا عنْدَ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ فَقَالَ لَہُ رَجُلٌ : یَا أَبَا حَمْزَۃَ ، إنَّ إخْوَانَک یُحِبُّونَ أَنْ تَدْعُوَ لَہُمْ ، فَقَالَ : اللَّہُمَّ اغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَآتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَفِی الآخِرَۃِ حَسَنَۃً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ ، قَالُوا : زِدْنَا یَا أَبَا حَمْزَۃَ ، فَرَدَّہَا عَلَیْہِمْ ، قَالُوا : زِدْنَا یَا أَبَا حَمْزَۃَ ، قَالَ : حَسْبُنَا اللَّہُ یَا أَبَا فُلانٍ ، إِنْ أُعْطِینَاہَا ، فَقَدْ أُعْطِینَا خَیْرَ الدُّنْیَا وَالآخِرَۃِ۔
(٣٠٢١٦) حضرت عبداللہ الرومی فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت انس بن مالک کے پاس تھے۔ تو ایک آدمی ان سے کہنے لگا : اے ابو حمزہ ! یقیناً آپ کے بھائی پسند کرتے ہیں کہ آپ ان کے لیے دعا فرمائیں : تو آپ نے یوں دعا فرمائی ! اے اللہ ! تو ہماری مغفرت فرما۔ اور ہم پر رحم فرما، اور ہمیں دنیا میں بھلائی عطا فرما، اور ہمیں آخرت میں بھلائی عطا فرما اور ہمیں جہنم کے عذاب سے محفوظ فرما ان لوگوں نے عرض کیا : اے ابوحمزہ ! ہمارے لیے مزید دعا کیجیے : تو انھوں نے دوبارہ یہی دعا فرمائی : ان لوگوں نے عرض کیا : اے ابو حمزہ ہمارے لیے مزید دعا کیجیے، تو آپ نے فرمایا : اے ابو فلاں ہمیں اللہ کافی ہے، اگر ہمیں یہ سب کچھ عطا کردیا گیا تو ہمیں دنیا اور آخرت کی بھلائی دے دی گئی۔