(۳۲۳۵۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ حَکِیمِ بْنِ حَکِیمٍ ، عَنْ علِیِّ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حُذَیْفَۃَ بْنِ الْیَمَانِ ، قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إلَی حَرَّۃِ بَنِی مُعَاوِیَۃَ ، وَاتَّبَعْتُ أَثَرَہُ حَتَّی ظَہَرَ عَلَیْہَا ، فَصَلَّی الضُّحَی ثَمَانِیَ رَکَعَاتٍ طَوَّلَ فِیہِنَّ ، ثُمَّ انْصَرَفَ فَقَالَ : یَا حُذَیْفَۃُ ، طَوَّلْت عَلَیْک ؟ قُلْتُ : اللَّہُ وَرَسُولُہُ أَعْلَمُ ، قَالَ : إنِّی سَأَلْت اللَّہَ ثَلاَثًا ، فَأَعْطَانِی اثْنَتَیْنِ وَمَنَعَنِی وَاحِدَۃً ، سَأَلْتُہُ أَنْ لاَ یُظْہِرَ عَلَی أُمَّتِی غَیْرَہَا فَأَعْطَانِیہَا ، وَسَأَلْتُہُ أَنْ لاَ یُہْلِکَہَا بِالسِّنِینَ فَأَعْطَانِیہَا ، وَسَأَلْتُہُ أَنْ لاَ یَجْعَلَ بَأْسَہُمْ بَیْنَہُمْ ، فَمَنَعَنِی۔
(٣٢٣٥٤) حضرت حذیفہ بن یمان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بنو معاویہ کے محلہ کی طرف تشریف لے گئے اور میں آپ کے پیچھے چلا، یہاں تک کہ آپ وہاں پہنچ گئے تو آپ نے چاشت کی آٹھ رکعات پڑھیں اور طویل پڑھیں، پھر مڑے اور فرمایا اے حذیفہ ! میں نے تم پر طوالت کردی ؟ میں نے کہا اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں، فرمایا کہ میں نے اللہ سے تین چیزوں کا سوال کیا دو اس نے عطاء فرما دیں اور ایک سے منع فرما دیا، میں نے سوال کیا کہ میری امت پر غیر کو غالب نہ کرنا ، اس کو قبول فرما لیا، اور میں نے سوال کیا کہ اس کو قحط سے ہلاک نہ فرمانا، اس کو بھی قبول فرما لیا، اور میں نے سوال کیا کہ ان کو آپس کی جنگ میں مبتلا نہ فرمانا، اس کو منع فرما دیا۔