(۳۲۴۶۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ خَیْثَمَۃ ، قَالَ : قیلَ لِلنَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إنْ شِئْت أَعْطَیْنَاک مَفَاتِحَ الأَرْضِ وَخَزَائِنَہَا ، لاَ یَنْقُصُک ذَلِکَ عِنْدَنَا شَیْئًا فِی الآخِرَۃِ ، وَإِنْ شِئْت جَمَعْتُہَا لَک فِی الآخِرَۃِ ، قَالَ : لاَ ، بَلَ اجْمَعْہَا لِی فِی الآخِرَۃِ ، فَنَزَلَتْ : {تَبَارَکَ الَّذِی إنْ شَائَ جَعَلَ لَک خَیْرًا مِنْ ذَلِکَ جَنَّاتٍ تَجْرِی مِنْ تَحْتِہَا الأَنْہَارُ وَیَجْعَلْ لَک قُصُورًا}۔
(٣٢٤٦٠) حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کیا گیا کہ اگر آپ چاہیں تو ہم آپ کو زمین کی کنجیاں اور اس کے خزانے عطا کردیں اور آخرت میں اس سے ہمارے ہاں کوئی کمی نہ ہوگی، اور اگر آپ چاہیں تو اپنے لیے آخرت میں جمع کرلیں، آپ نے فرمایا بلکہ میں اس کو اپنے لیے آخرت میں جمع کروں گا، چنانچہ آیت نازل ہوئی { تَبَارَکَ الَّذِی إنْ شَائَ جَعَلَ لَک خَیْرًا مِنْ ذَلِکَ جَنَّاتٍ تَجْرِی مِنْ تَحْتِہَا الأَنْہَارُ وَیَجْعَلْ لَک قُصُورًا }۔