(۳۳۱۴۴) حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی رَزِینٍ ، قَالَ حَدَّثَتْنِی أُمِّی ، قَالَتْ : کَانَتْ أُمُّ الْحُرَیْرِ إذَا مَاتَ رَجُلٌ مِنَ الْعَرَبِ اشْتَدَّ عَلَیْہَا ذَلِکَ ، فَقِیلَ لَہَا : یَا أُمَّ الحُرَیْرِ ، إنَّا نَرَاک إذَا مَاتَ رَجُلٌ مِنَ الْعَرَبِ اشْتَدَّ عَلَیْک ، قَالَتْ : سَمِعْت مَوْلاَیَ یَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إنَّ مِنَ اقْتِرَابِ السَّاعَۃِ ہَلاَکُ الْعَرَبِ۔
وَکَانَ مَوْلاَہَا طَلْحَۃُ بْنُ مَالِکٍ۔ (ترمذی ۳۹۲۹)
(٣٣١٤٤) حضرت محمد بن ابی رزین (رض) اپنی والدہ سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت ام جریر (رض) پر بہت ہی سخت ہوتی یہ بات کہ جب عرب کا کوئی آدمی مرجاتا ، تو ان سے اس بارے میں پوچھا گیا : اے ام جریر (رض) ! یقیناً ہم نے آپ (رض) کو دیکھا کہ جب عرب کا کوئی آدمی مرجاتا ہے تو آپ (رض) پر یہ بات بہت ہی سخت گزرتی ہے۔ آپ (رض) نے فرمایا : میں نے اپنے آقا کو یوں فرماتے ہوئے سنا : کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : بیشک عرب کا ہلاک ہونا قیامت کے قریب ہونے کی نشانی ہے۔ اور ان کے آقا حضرت طلحہ بن مالک (رض) تھے۔