hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 33571

.

ابن أبي شيبة

33571
Ibn Abi Shaybah
(۳۳۵۷۲) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ الْحَکَمِ النَّخَعِیِّ ، قَالَ : حدَّثَتْنِی أُمِّی ، عَنْ أُمِّ عَفَّانَ أُمِّ وَلَدٍ لِعَلِیٍّ ، قَالَتْ : جِئْت عَلِیًّا وَبَیْنَ یَدَیْہِ قُرُنْفُلٌ مَکْبُوبٌ فِی الرَّحْبَۃِ ، فَقُلْتُ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، ہَبْ لاِبْنَتِی مِنْ ہَذَا الْقُرُنْفُلِ قِلاَدَۃً ، فَقَالَ ہَکَذَا ، وَنَقَرَ بِیَدِہِ ارْمِی دِرْہَمًا ، فَإِنَّمَا ہَذَا مَالُ الْمُسْلِمِینَ ، وَإِلاَّ فَاصْبِرِی حَتَّی یَأْتِیَ حَظُّنَا مِنْہُ لِنَہَبَ لابْنَتِکَ قِلاَدَۃً۔
(٣٣٥٧٢) حضرت ام عفان (رض) فرماتی ہیں جو حضرت علی (رض) کی ام ولد ہیں۔ کہ میں حضرت علی (رض) کے پاس آئی اس حال میں کہ ان کے سامنے صحن میں لونگ کے رنگ کا ہار پڑا ہوا تھا۔ میں نے کہا : اے امیر المؤمنین ! یہ لونگ کے رنگ کا ہار میری بیٹی کو ہبہ کردیں۔ آپ (رض) نے اپنے ہاتھ سے اشارہ فرمایا : یہ والا۔ میں درہم کے قریب ہوگئی۔ آپ (رض) نے فرمایا : یہ مسلمانوں کا مال ہے مگر تو صبر کر یہاں تک کہ اس میں سے ہمارا حصہ بھی آجائے تو ہم یہ ہار تیری بیٹی کو ہبہ کردیں گے۔